Monday , October 22 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کے بغیر بی ایس پی ۔ ایس پی اتحاد ناعاقبت اندیش : سلمان خورشید

کانگریس کے بغیر بی ایس پی ۔ ایس پی اتحاد ناعاقبت اندیش : سلمان خورشید

نئی دہلی۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید نے ایس پی اور بی ایس پی جیسی اپوزیشن جماعتوں کو 2019ء کے انتخابات کیلئے اترپردیش میں بنائے جانے والے اتحاد سے خارج رکھنے یا اس پارٹی کو بونہ جیسی شکل میں ظاہر کرنے کے خلاف خبردار کیا اور کہا کہ ایسا کوئی بھی اقدام تنگ نظری پر مبنی ہوگا جس سے بی جے پی کو فائدہ پہنچے گا۔ سلمان خورشید نے کہا کہ صدر کانگریس راہول گاندھی نے یہ واضح پیغام دے دیا ہے کہ وزیراعظم کیلئے اپوزیشن امیدوار کے مسئلہ پر فکر و تشویش کی ضرورت نہیں ہے بلکہ عام انتخابات میں کامیابی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔ سلمان خورشید نے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کی کوششوں میں مصروف اپوزیشن جماعتوں میں خلیج حائل کرنے میں بی جے پی کو کامیاب ہونے سے روکنے کیلئے کانگریس نے یہ بہت اچھا قدم اٹھایا ہے۔ سلمان خورشید نے جو دو مرتبہ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر رہ چکے ہیں، کہا کہ دیگر سیاسی جماعتیں اس ریاست میں کانگریس کو نظرانداز نہیں کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT