Monday , February 19 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کے بغیر بی جے پی کو ہرانا چاہتے ہیں : سی پی ایم

کانگریس کے بغیر بی جے پی کو ہرانا چاہتے ہیں : سی پی ایم

نئی دہلی ۔ 13 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ) کے مسودہ سیاسی قرارداد میں بی جے پی اور اُس کے حلیفوں کو تمام تر سیکولر اور جمہوری طاقتوں کو ساتھ لے کر شکست دینے پر توجہہ مرکوز کی گئی ہے ، لیکن اس میں کانگریس کے ساتھ انتخابی اتحاد یا کوئی مفاہمت سے گریز کرنے کی بات بھی واضح کی گئی ہے ۔ پارٹی نے آج اپنا مسودہ سیاسی قرارداد جاری کیا جس میں اس حقیقت پر زور دیاگیا ہے کہ لیفٹ پارٹی کے لئے لازمی ہے کہ بی جے پی کو شکست دے، تاکہ فرقہ پرست قوتوں کو یکا و تنہا کیا جاسکے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوتوا قوتوں کو حاشیہ پر کرنا ضروری ہے اس لئے اصل توجہ بی جے پی اور اُس کی حلیف پارٹیوں کو شکست دینے پر مرکوز رہے گی ۔ تاہم یہ کام کانگریس کے ساتھ مفاہمت یا انتخابی اتحاد کئے بغیر کرنا ہوگا ۔ مسودہ میں یہ بھی اُجاگر کیا گیا ہے کہ پارٹی بائیں بازو اور تمام جمہوری قوتوں کو یکجا کرنے کی کوشش کرے گی تاکہ متحدہ جدوجہد کاٹھوس پروگرام وضع کیا جاسکے اور پھر مشترکہ تحریکات چلائی جائیں گی ۔ سی پی ایم نے کانگریس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ ملک کے متمول طبقہ کی نمائندگی میں مگن ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT