Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کے تمام باغی مسلم امیدوار پرچہ نامزدگی سے دستبردار

کانگریس کے تمام باغی مسلم امیدوار پرچہ نامزدگی سے دستبردار

جئے رام رمیش کی ہدایت پر عمل ، گاندھی بھون میں مسلم قائدین سے ملاقات

جئے رام رمیش کی ہدایت پر عمل ، گاندھی بھون میں مسلم قائدین سے ملاقات
حیدرآباد۔ 14 اپریل (سیاست نیوز) مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش کی ہدایت پر باغی امیدواروں کی حیثیت پرچہ نامزد داخل کرنے والے کانگریس کے تمام مسلم قائدین دستبردار ہوگئے۔ صدر پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد سراج الدین نے کانگریس امیدوار کو کامیاب بنانے کے لئے سرگرم رول ادا کرنے کا کانگریس کے مسلم قائدین کو مشورہ دیا۔ مرکزی وزیر مسٹر جئے رام رمیش نے گاندھی بھون میں مسلم قائدین سے ملاقات کی۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں ناانصافی ہونے کا اعتراف کیا اور کہا کہ مستقبل میں کانگریس پارٹی مسلمانوں سے انصاف کرے گی۔ تنظیمی اور نامزد عہدوں پر مسلم قائدین کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے آئی سی سی ایس سی سیل مسٹر کے راج، اے آئی سی سی سکریٹری مسٹر کٹیا ، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پونالہ لکشمیا معاون صدر مسٹر اُتم کمار ریڈی، صدر پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد سراج الدین سکریٹریز پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر سید یوسف ہاشمی، مسٹر عبدالغنی، کانگریس کے سینئر قائدین میر ہادی علی، سید شوکت سلیم، مسٹر محمد معراج خاں کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ کانگریس کے سینئر قائدین کے تیقن پر 19 اسمبلی اور 3 لوک سبھا حلقوں سے کانگریس کے مسلم قائدین دستبردار ہوگئے تاہم محمد غیاث الدین اسمبلی حلقہ راجندر نگر اور اعجاز خاں اسمبلی حلقہ ملک پیٹ دستبردار نہیں ہوئے۔ مسٹر محمد سراج الدین نے کہا کہ ہم نے کانگریس سے کوئی بغاوت نہیں کی بلکہ اپنے ساتھ ہونے والی حق تلفی کو اجاگر کرنے کیلئے چند حلقوں سے مسلم امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا تھا، تاہم کانگریس کے اعلیٰ قائدین نے ہم سے رط پیدا کیا اور پارٹی میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو تسلیم کیا۔

TOPPOPULARRECENT