Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کانگریس کے خلاف کے سی آر کی بیان بازی مسترد

کانگریس کے خلاف کے سی آر کی بیان بازی مسترد

نظام آباد میں جگجیون رام کی یوم پیدائش تقریب، مدھو گوڑ یاشکی کا خطاب

نظام آباد میں جگجیون رام کی یوم پیدائش تقریب، مدھو گوڑ یاشکی کا خطاب

نظام آباد:6؍اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش کے موقع پر رکن پارلیمنٹ مدھوگوڑ یاشکی نے نظام آباد ریلوے کمان کے قریب واقع ان کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ٹی این جی اوز صدر گینی گنگارام، جے اے سی چیرمین گوپال شرمااور دیگر نے جگجیون رام کے پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مدھوگوڑ یاشکی نے اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نظام آباد پارلیمانی حلقہ سے ٹی آرایس کے امیدوار کی حیثیت سے تلنگانہ جاگرتی صدر کے کویتا مقابلہ کرنے کی صورت میں عوام کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اور میری کامیابی یقینی ہوں گی ۔ مسٹر مدھوگوڑ یاشکی نے صدر ٹی آرایس مسٹر کے چندر شیکھر رائو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر رائو کو کانگریس پر تنقید کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے حامی چندر شیکھر رائو اقتدار کے حصول کیلئے مخالفین کو اپنی پارٹی میں شامل کرتے ہوئے تلنگانہ کے حامی ظاہر کررہے ہیں ۔ کنڈا سریکھا، جنگم پرساد رائو، باجی ریڈی گوردھن جیسی شخصیتیں ایک روز بھی تلنگانہ تحریک میں حصہ نہیں لیاتلنگانہ کے کٹر مخالف وائی ایس جگن کا ساتھ دینے والے قائدین کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں مسٹر کے چندر شیکھررائو تلنگانہ تحریک کے دوران 1500 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور 1500 افراد تلنگانہ کیلئے شہید ہوئے ہیں شہیدان تلنگانہ کے نتیجہ میں کانگریس نے تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا اور تلنگانہ کا قیام عمل میں لانے والی کانگریس کیخلاف مسٹر چندر شیکھررائو کی بیان بازی سراسر غلط ہے۔ مدھوگوڑ یاشکی نے پارلیمانی انتخابات میں انہیں کامیاب بنانے کا یقین ظاہر کیا۔

TOPPOPULARRECENT