Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کے دو قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت صرف افواہ

کانگریس کے دو قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت صرف افواہ

چیف منسٹر سے ملاقات ترقیاتی پروگرام پر تبادلہ خیال تک محیط

چیف منسٹر سے ملاقات ترقیاتی پروگرام پر تبادلہ خیال تک محیط
حیدرآباد 14اکٹوبر (سیاست نیوز) کانگریس کے رکن قانون ساز کونسل مسٹر پی سدھاکر ریڈی نے کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کی چیف منسٹر تلنگانہ سے ملاقات کو محض ترقیاتی پروگراموں تک محدود قرار دیتے ہوئے ان کی ٹی آر ایس میں شمولیت سے متعلق اطلاعات کو صرف افواہ قرار دیا۔ آج سی ایل پی آفس اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر پی سدھاکر ریڈی نے کہا کہ کانگریس کے دو ارکان اسمبلی مسٹر کے وینکٹ ریڈی اور مسٹر پی اجئے کمار کی چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو سے ملاقات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے اسمبلی حلقوں کے عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے چیف منسٹر سے ملاقات کی ہے۔ مسٹر کے چندر شیکھر راو اب چیف منسٹر ہیں کانگریس کے ارکان اسمبلی نے سربراہ ٹی آر ایس سے ملاقات پیش کی بلکہ چیف منسٹر تلنگانہ سے ملاقات کی ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی اس کی غلط تشہیر کرتے ہوئے کانگریس کے ارکان اسمبلی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کی افواہیں پھیلاتے ہوئے ذہنی طور پر سیاسی کھیل کھیلتے ہوئے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ کانگریس نے قربانی دیتے ہوئے علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دی مگر ٹی آر ایس نے اس کا فائدہ اٹھایا ٹی آر ایس اپنے اقتدار کے چار ماہ تکمیل کرچکی ہے مگر سنہرے تلنگانہ خوابوں کی تعبیر میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ راشن کارڈس کی اجرائی میں ٹی آر ایس حکومت پوری طرح ناکام ہوچکی ہے اہل اور غریب خاندان سرکاری دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر پریشان ہورہے ہیں مگر اس کی کوئی سنوائی نہیں ہے ۔ ہمارا گاوں ہماری حکمت عملی‘‘ کے نعرے سے سروے کرنے و الی حکومت کارڈس کی اجرائی میں ٹال مٹول کی پالیسی اپنا رہی ہے۔ حکومت ہر محاد میں ناکام ہوگئی ہے ۔ ضلع کھمم کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے قائدین کل یعنی (چہارشنبہ)کو دہلی پہونچ کر پارٹی ہائی کمان سے ملاقات کریں گے تنظیمی سطح پر پارٹی کو مستحکم کرنے کے علاوہ دوسرے مسائل پر گفتگو کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT