Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس کے سابق رکن اسمبلی کی وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت

کانگریس کے سابق رکن اسمبلی کی وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت

حیدرآباد 8 مئی ( این ایس ایس ) ایسے وقت میں جبکہ وائی ایس آر کانگریس کے ارکان اسمبلی تلگودیشم میں شامل ہو رہے ہیں اب وائی ایس آر کانگریس نے دوسری جماعتوں کے سینئر ضلع قائدین کوراغب کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ آج سابق رکن اسمبلی کڈومور حلقہ ضلع کرنول مرلی کرشنا نے کانگریس کو خیر باد کہتے ہوئے وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ جگن نے پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے مرلی کرشنا کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔ مرلی کرشنا نے 2009 میں کانگریس ٹکٹ پر مانی گاندھی کو شکست دیتے ہوئے یہاں سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ مانی گاندھی حال ہی میں تلگودیشم میں شامل ہوگئے ہیں۔ مانی گاندھی نے 2014 میں یہاں وائی ایس آر کانگریس ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT