Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کے سینئر لیڈر عبدالرحمن انتولے سپرد لحد

کانگریس کے سینئر لیڈر عبدالرحمن انتولے سپرد لحد

ممبئی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر عبدالرحمن انتولے کی نماز جنازہ کے بعد آج تدفین عمل میں آئی۔ ان کا آخری دیدار کرنے کیلئے ہزاروں افراد جمع تھے۔ پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ انہیں مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ میں آبائی موضع امبٹ میں سپرد لحد کردیا گیا۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس، رائے گڑھ ایم پی اور مرکزی وزیر انن

ممبئی ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر عبدالرحمن انتولے کی نماز جنازہ کے بعد آج تدفین عمل میں آئی۔ ان کا آخری دیدار کرنے کیلئے ہزاروں افراد جمع تھے۔ پورے سرکاری اعزازات کے ساتھ انہیں مہاراشٹرا کے ضلع رائے گڑھ میں آبائی موضع امبٹ میں سپرد لحد کردیا گیا۔ چیف منسٹر دیویندر فرنویس، رائے گڑھ ایم پی اور مرکزی وزیر اننت گیٹے، کانگریس لیڈر آسکرفرنانڈیز، پرتھوی راج چوہان، نارائن رانے، لیجسلیٹیو کونسل چیرمین شیواجی راؤ دیشمکھ، وزیرتعلیم ونود تاوڑے، ریاستی کانگریس کے صدر مانک راؤ ٹھاکرے، این سی پی صدر سنیل گڈکرے، لیجسلیٹیو اسمبلی میں کانگریس لیڈر رادھا کرشنا وکھے پاٹل بھی اس وقت موجود تھے۔ 85 سالہ کانگریس کے بزرگ قائد کا کل انتقال ہوا تھا۔ طویل علالت کے بعد وہ بریج کینڈی ہاسپٹل میں انتقال کر گئے۔ وہ مہاراشٹرا کے پہلے چیف منسٹر تھے۔ کانگریس کے سینئر قائد کی حیثیت سے یو پی اے حکومت میں انہیں اقلیتی امور کی وزارت کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT