Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / کانگریس کے پلینری اجلاس میں نظریہ کی پیشکش

کانگریس کے پلینری اجلاس میں نظریہ کی پیشکش

نئی دہلی ۔ 12مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) صدرکانگریس راہول گاندھی پارٹی کے پلینری اجلاس میں جو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کا تعین کرے گی پارٹی کے نظریات پر مشتمل ایک دستاویز پیش کریں گے ۔ راہول گاندھی نے گزشتہ ڈسمبر میں پارٹی کی باگ ڈور سنبھالی ہے ۔ کانگریس کے نظریہ کی دستاویز اور سیاسی لائحہ عمل 16 مارچ تا 18 مارچ مقرر کانگریس کے پلینری اجلاس میں پیش کریں گے ۔ اس اجلاس میں پارٹی ترک کرنے والے افراد کو دوبارہ متحد کرنے پر بھی غور کیا جائے گا تاکہ بی جے پی کو آئندہ انتخابات میں شکست دی جاسکے ۔ یہ پلینری اجلاس اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے سینئر قائدین بشمول بلاک صدور شرکت کریں گے ۔ تین روزہ ذہنیت سازی اجلاس میں پارٹی کا مرکزی موضوع زراعت اور بیروزگاری کے مسائل ہوں گے ۔ کانگریس ملک میں زرعی بحران اور عوام میں پھیلی ہوئی بیروزگاری پر توجہہ مرکوز کریگی اور ان ہی مسائل کی بنیاد پر عوام سے ووٹ طلب کریگی ۔ اس پلینری اجلاس کی اس لئے بھی زیادہ اہمیت ہے کیونکہ راہول گاندھی کے صدر بننے کے بعد پہلا اجلاس ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT