Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / کانگریس کے کئی سینئر قائدین کا انتخابات لڑنے سے گریز

کانگریس کے کئی سینئر قائدین کا انتخابات لڑنے سے گریز

کولکتہ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کے سامنے ٹکٹ کے حصول کے لئے کئی سیاستدانوں کو سرگرم دیکھا جاتا ہے جبکہ مغربی بنگال میں کانگریس کے کئی سینئر قائدین اِس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے گریز کررہے ہیں۔ راہول گاندھی کی جانب سے ترغیب دیئے جانے کے باوجود بھی کوئی سینئر لیڈر انتخابی میدان میں اُترنے تیار نہیں۔

کولکتہ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کے سامنے ٹکٹ کے حصول کے لئے کئی سیاستدانوں کو سرگرم دیکھا جاتا ہے جبکہ مغربی بنگال میں کانگریس کے کئی سینئر قائدین اِس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے سے گریز کررہے ہیں۔ راہول گاندھی کی جانب سے ترغیب دیئے جانے کے باوجود بھی کوئی سینئر لیڈر انتخابی میدان میں اُترنے تیار نہیں۔ سابق صدور پردیش کانگریس کمیٹی مغربی بنگال مانس بھونیا اور پردیپ بھٹاچاریہ نے انتخاب لڑنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کے علاوہ دیگر قائدین جیسے عبدالمنان اور شنکر سنگھ نے بھی اپنے آپ کو انتخابات سے دور رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھٹا چاریہ نے کہاکہ یہ عام بحث ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں کس کو ٹکٹ ملے گا لیکن ہم نے واضح کہہ دیا ہے کہ ہم انتخابی مقابلہ نہیں لڑیں گے۔ پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی کے ساتھ حال ہی میں دہلی میں منعقدہ ریاست کے سینئر کانگریس قائدین کے اجلاس میں بھی واضح کردیا گیا کہ مغربی بنگال کے سینئر قائدین انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ راہول گاندھی کا اصرار تھا کہ سینئر قائدین اگر امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہوں گے تو ورکرس اور حامیوں کے حوصلے بلند ہوں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اِن کے علاوہ کسی اور لیڈر کو انتخاب لڑنے کے لئے کہا گیا ہے، اُنھوں نے کہاکہ جی ہاں، عبدالمنان اور مانس ہنیا سے بھی انتخاب لڑنے کی خواہش کی گئی تھی لیکن اِن دونوں نے بھی اپنی مشکلات کا اظہار کیا ہے۔ البتہ یہ بھی کہاکہ اگر پارٹی اصرار کرتی ہے تو وہ غور کریں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT