Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / کانگریس کے 9 باغی ارکان کو سکیورٹی

کانگریس کے 9 باغی ارکان کو سکیورٹی

نئی دہلی 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی میں شمولیت کے چند دن بعد کانگریس کے 9 باغی ارکان اسمبلی کو سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ سابق چیف منسٹر اتراکھنڈ وجئے بہوگنا کے بشمول اتراکھنڈ میں کانگریس کے 9 ارکان نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انھیں مرکزی وی آئی پی سکیورٹی فہرست میں شمار کیا گیا ہے۔ اور ان کیلئے نیم فوجی دستوں کے ساتھ مسلح کمانڈوز کی سکیورٹی دی گئی ہے۔ یہ سکیورٹی ارکان اسمبلی کو دی جائیگی جنھیں نااہل قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہاکہ اگرچیکہ 9 ارکان اسمبلی کو وائی درجہ کی سکیورٹی کیلئے نامزد کیا گیا ہے اور یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ ان ارکان کی سلامتی کو یقینی بنانے دن رات نگرانی رکھی جائے۔

TOPPOPULARRECENT