Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / کانگریس گجرات میں رائے شماری وی وی پی اے ٹی

کانگریس گجرات میں رائے شماری وی وی پی اے ٹی

سلپس کے ساتھ کرنے عدالت سے رجوع ہوگی
نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا کہ وہ گجرات الیکشنس کی رائے شماری وی وی پی اے ٹی سلپس کے ساتھ کرنے تازہ درخواست داخل کرے گی۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ شعور کی بیداری کے سلسلہ میں کانگریس ہمیشہ صف اول میں رہے گی۔ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کیلئے ہمارے دستور کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں شعور بیدار کرے گی کیونکہ آزادانہ و منصفانہ انتخابات ہماری جمہوریت کا ایک حصہ ہیں۔ چیف جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم خانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندراچوڑ نے درخواست گذار محمد عارف راجپوت کو جو گجرات کے کانگریس قائد ہیں، اپنی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی تھی تاہم اس بات کا اختیار دیا تھا کہ ایک جامع درخواست انتخابی اصلاحات کیلئے دوبارہ داخل کی جائے۔ راجپوت نے کہا کہ سماعت انتہائی ہمدردانہ اور تفصیلی تھی۔ آخرکار سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے تازہ تفصیلی درخواست داخل کرنے کا اختیار دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT