Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / کانگریس گجرات چناؤ میں ناکامی کے باوجود کامیاب : شیوسینا

کانگریس گجرات چناؤ میں ناکامی کے باوجود کامیاب : شیوسینا

ممبئی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کے مجالس مقامی انتخابی نتائج کو ’’کانگریس کی ناکامی کے باوجود کامیابی‘‘ قرار دیتے ہوئے این ڈی اے کی حلیف شیوسینا نے آج کہاکہ اس بات کے تمام اشارے مل رہے ہیں کہ گجرات کے عوام وزیراعظم نریندر مودی کی بھرپور تائید نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ بی جے پی کو خوداحتسابی کرنی چاہئے کہ مودی کی آبائی ریاست میں خطرہ کی گھنٹیاں بجنا کیوں شروع ہوگئی ہیں۔ شیوسینا نے یہ بھی کہا کہ اسے اس بات کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ بی جے پی ریاست کے دیہی علاقوں میں ناکام کیوں رہی حالانکہ اس نے یہاں پر شاندار کامیابی کے دعوے کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT