Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / کانگریس گجرات چناؤ میں چیف منسٹر امیدوار کااعلان نہیں کریگی

کانگریس گجرات چناؤ میں چیف منسٹر امیدوار کااعلان نہیں کریگی

احمد آباد 25اگست (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور گجرات امور کے انچارج اشوک گہلوٹ نے کہا ہے کہ ریاست میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں تمام 182 سیٹوں پر امیدواروں کے انتخاب کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ریاستی انتخابی کمیٹی جلد ہی قائم کی جائے گی لیکن اس بار کسی کو بھی وزیر اعلی کے عہدے کے چہرے کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔گہلوٹ نے کہا کہ اس سال دسمبر سے پہلے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں کئی طرح کی تنظیمی سرگرمیاں ہو رہی ہیں اور جلد ہی ریاستی انتخابی کمیٹی اور اس کے بعد سلیکشن کمیٹی کی تشکیل ہوگی ۔ اس سے پہلے کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اب سکریٹریوں کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ حالانکہ انہوں نے انتخابی کمیٹی کی تشکیل کے لئے کوئی ٹھوس وقت کی حد نہیں بتائی اور اتنا ہی کہا کہ ایسا اب کسی بھی وقت ہو سکتی ہے ۔واضح رہے کہ کمیٹی کی تشکیل ٹکٹ تقسیم کے عمل کی رسمی شروعات کے طور پر سمجھی جاتی ہے ۔ گہلوٹ سے قبل گجرات انچارج رہنے والے گروداس کامت نے امیدواروں کو تشہیر کے لئے کافی وقت دینے کے لئے گزشتہ سال دسمبر تک (انتخابات سے ایک سال پہلے ) ان ناموں کا اعلان کا دعوی کیا تھا۔راجستھان کے سابق وزیر اعلی گہلوٹ نے کل رات یواین آئی سے بات چیت میں یہ بھی کہا کہ ٹکٹ کی تقسیم تین سے زائد مراحل میں بھی ہو سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT