Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کانگریس ہائی کمان امکانی صورتحال سے نمٹنے تیار

کانگریس ہائی کمان امکانی صورتحال سے نمٹنے تیار

حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے کل امکانی استعفیٰ کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کانگریس ہائی کمان پوری طرح تیار ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت آندھراپردیش میں صدر راج کے نفاذ سے گریز کرے گی اور فوری طور پر کسی سینئر وزیر کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا۔ اِس ضمن میں ریاستی و

حیدرآباد 18 فروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی کے کل امکانی استعفیٰ کے پیش نظر پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کانگریس ہائی کمان پوری طرح تیار ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکزی حکومت آندھراپردیش میں صدر راج کے نفاذ سے گریز کرے گی اور فوری طور پر کسی سینئر وزیر کو چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کیا جائے گا۔ اِس ضمن میں ریاستی وزراء اے رام نارائن ریڈی، کے لکشمی نارائنا کے نام گشت کررہے ہیں۔ اِن دونوں کو کسی بھی وقت دہلی طلبی کی صورت میں تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی وزیر پنچایت راج کے جانا ریڈی کے تعلق سے بھی یہ اطلاعات ہیں کہ اُنھیں کسی بھی وقت دہلی طلب کیا جاسکتا ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ فی الحال موجودہ بحران کو ٹالنے کے لئے کانگریس ہائی کمان چیف منسٹر کی ذمہ داری کسی سینئر وزیر کو تفویض کرے گی اور آندھراپردیش کی تقسیم مکمل ہونے کے بعد پارٹی لائحہ عمل کو قطعیت دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT