کانگریس ۔ این سی پی اختلافات برقرار

ممبئی 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں نامزدگیوں کے ادخال کیلئے چار دن کا وقت رہ گیا ہے کانگریس ۔ این سی پی میں نشستوں کی تقسیم پر اختلافات ختم نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں ہی جماعتیں اپنے موقف میں نرمی پیدا کرنے تیار نہیں ہے ۔ سینئر قائدین کے پہلے اجلاس میں آج کانگریس نے این سی پی کیلئے 124 نشستوں کی پیشکش کی ہے

ممبئی 23 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں نامزدگیوں کے ادخال کیلئے چار دن کا وقت رہ گیا ہے کانگریس ۔ این سی پی میں نشستوں کی تقسیم پر اختلافات ختم نہیں ہوئے ہیں۔ دونوں ہی جماعتیں اپنے موقف میں نرمی پیدا کرنے تیار نہیں ہے ۔ سینئر قائدین کے پہلے اجلاس میں آج کانگریس نے این سی پی کیلئے 124 نشستوں کی پیشکش کی ہے جسے این سی پی نے مسترد کردیا ہے ۔ این سی پی کا اصرار ہے کہ اسے 144 نشستیں دی جائیں ۔ کانگریس نے اپنے امیدواروں کی فہرست تیار کرلی ہے جسے کل جاری کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT