Tuesday , October 16 2018
Home / سیاسیات / کانگریس ۔ بائیں بازو جماعتوں میں تعاون پر زور

کانگریس ۔ بائیں بازو جماعتوں میں تعاون پر زور

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے ملک کی بائیں بازو کی جماعت پر زور دیا ہے کہ وہ بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کو غلط پالیسیوں کے خلاف مشترکہ لڑائی کے لیے قومی سطح پر کانگریس قیادت سے تعاون کریں۔ کانگریس کے زیر قیادت یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ ( یو ڈی ایف ) کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے سوال کیا کہ ’ قومی سطح پر ہم ایک متحدہ محاذ کی حیثیت سے بی جے پی کی مخالفت کریں گے یا پھر سی پی آئی (ایم ) اس لڑائی میں بھی بی جے پی اور کانگریس کے ساتھ مساویانہ دوری اختیار کرے گی ؟ انہوں نے سی پی آئی ( ایم ) پر زور دیا کہ قومی سطح پر وہ کانگریس قیادت سے تعاون کے ساتھ بی جے پی کی غلط حکمرانی انتشار پسند سیاست کے خلاف متحدہ مقابلہ کیا جائے ۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے کیرالا میں سی پی آئی ( ایم ) کے زیر قیادت ایل ڈی ایف حکومت کی مذمت کی اور کہا کہ ’ قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ہے ’ پنارائی وجئین زیر قیادت حکومت میں ریاست میں خواتین خود کو محفوظ نہیں محسوس کررہی ہیں ۔ معاشی ترقی کی رفتار سست ہوچکی ہے ‘ ۔۔

TOPPOPULARRECENT