Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کانگریس ۔ ٹی ار ایس ایک سکہ کے دو رخ ٹی ویرا بھدرم کا ریونت ریڈی کو مشورہ

کانگریس ۔ ٹی ار ایس ایک سکہ کے دو رخ ٹی ویرا بھدرم کا ریونت ریڈی کو مشورہ

نلگنڈہ 22 اکٹوبر ( این ایس ایس ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ ٹی آر ایس حکومت سابقہ کانگریس حکومت کے شروع کردہ دنایگنم کو جاری رکھے ہوئے سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے تلنگانہ تلگودیشم کے ورکنگ صدر اے ریونت ریڈی سے کہا کہ آیا وہ یہ بتائیں کہ ریاست میں صرف دو ہی جماعتیں ہیں ؟ ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ویرا بھدرم نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور ٹی آر ایس ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں اور انہوں نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریونت ریڈی کی غَطی ہے کہ وہ صرف دو جماعتوں کے تعلق سے سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے راشن شاپس بند کرنے سے متعلق چیف منسٹر کی تجویز کو غلط قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔

TOPPOPULARRECENT