Wednesday , December 12 2018

کانگریس ‘ نریندر مودی کو روکنے میں ناکام : وینکیا نائیڈو کا دعوی

حیدرآباد 12 اپریل ( سیاست نیوز ) سینئر بی جے پی لیڈر مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے آج دعوی کیا کہ کانگریس پارٹی کے پاس نریندر مودی کی ترقیاتی اور بہتر پالیسی کا جواب دینے کیلئے کچھ نہیں ہے اسی لئے وہ مودی پر شخصی حملے کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی نریندر مودی کا شخصی معاملہ ہے ۔ کانگریس پارٹی ترقیاتی اور پالیسی مسائل پر مودی سے مقابلہ میں ناکام رہی ہے ۔ اسی لئے وہ شادی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے انہیں تنقیدوں کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ وزیر اعظم کے سابق صحافتی مشیر سنجے بروا کی کتاب میں ہوئے انکشافات کے تعلق سے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ منموہن سنگھ نے اپنے اختیارات سونیا گاندھی کو سونپ دئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے وزارت عظمی کے عہدہ کو ناقابل تلافی نقصان پہونچایا ہے اور کانگریس کا موروثی حکمرانی کا حقیقی چہرہ بھی بے نقاب ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT