Friday , September 21 2018
Home / سیاسیات / کانگریس 2016 ء میں واپسی کرے گی : نارائن سامی

کانگریس 2016 ء میں واپسی کرے گی : نارائن سامی

پڈوچری ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر وی نارائن سامی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام سے جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر دہلی پر اقتدار حاصل کیا ۔ پی سی سی کی ایک ریالی کے اختتام کے موقع پر پارٹی ورکرس سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پ

پڈوچری ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سینئیر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر وی نارائن سامی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام سے جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر دہلی پر اقتدار حاصل کیا ۔ پی سی سی کی ایک ریالی کے اختتام کے موقع پر پارٹی ورکرس سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا اصلی رنگ آئندہ چھ ماہ میں ظاہر ہوجائے گا ۔ یاد رہے کہ نارائن سامی شمال مشرق کی سات ریاستوں میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج مقرر کیے گئے ہیں اور انہیں تہنیت پیش کرنے کے لیے پارٹی ورکرس نے ریالی کا اہتمام کیا تھا ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ کانگریس اب ایک طاقتور پارٹی کے طور پر ابھر رہی ہے اور عوام کو اس بات کا قائل کیا جائے گا کہ وزیر اعظم اور بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام سے صرف جھوٹے وعدے کئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2016 ء کے اسمبلی انتحابات میں کانگریس پڈوچری میں ایک بار پھر واپسی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے انہیں جنرل سکریٹری بنایا ہے حالانکہ اس نوعیت کی رد و بدل مہاراشٹرا اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے بعد متوقع تھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT