Wednesday , August 22 2018
Home / دنیا / کانگو میں نسلی تشدد، 49 افراد ہلاک

کانگو میں نسلی تشدد، 49 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو ۔3مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی افریقی ملک کانگو جمہوریہ کے صوبہ ایتري میں ہیما چرواہے اور لینڈو قبائل کے کسانوں کے درمیان نسلی تشدد میں کم از کم 49 لوگوں کی موت ہو گئی۔ آج مقامی حکام نے اس قتل عام کے بار ے میںاطلاع دی۔اس ماہ میں نسلی تشدد کایہ دوسرا واقعہ ہے ۔ 1998-2003 کی جنگ کے بعد سے دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی کافی کم ہو گئی تھی، لیکن حالیہ کچھ مھینوں میں زمین کو لے کر جاری تنازعہ کی وجہ سے دونوں گروپوں کے درمیان کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے ۔ فروری میں مسلح ہیما اور لینڈو قبائل کے درمیان تشدد میں کم از کم 30 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔قابل غور ہے کہ یوگنڈا اور روانڈا سے متصل مشرقی کانگو کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ ایک سال کے دوران باغیانہ سرگرمیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ صدر جوزف کابیلہ نے دسمبر 2016 میں اپنی میعاد پوری ہونے کے بعد عہدہ سے ہٹنے سے انکار کر دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT