Monday , November 20 2017
Home / دنیا / کانگو کی جیل پر حملہ، 11ہلاک

کانگو کی جیل پر حملہ، 11ہلاک

کنشاسا، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو کے شمال مشرقی شہر بینی میں کل ایک جیل پر کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے حملہ کر دیا جس میں کم از کم 11 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 930 سے زائد قیدی یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔صوبائی حکومت نے ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کی۔یہ گزشتہ چند دنوں میں کانگو میں جیلوں پر کیا گیا چوتھا حملہ ہے ۔قابل ذکر ہے کہ صدر جوزف کبیلا کے اپناعہدہ چھوڑنے سے انکار کے بعد سے یہاں عدم تحفظ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT