کاورباری یا کرنسی جنگ سے سب کا نقصان ہوگا :آئی ایم ایف

بالی، 11اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی کرنسی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لگارڈ نے جمعرات کو کہا کہ خواہ کاروباری جنگ ہو یا کرنسی جنگ اس سے تمام ممالک کو نقصان ہوگا۔محترمہ لگارڈ نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالات کے جوا ب میں کہاکہ یقیناََ میں امید کرتی ہوں کہ ہم کاروباری جنگ یا کرنسی جنگ میں کسی بھی سمت میں نہیں جائیں گے ۔ یہ دونوں ہی محاذ تمام فریقین کے لئے نقصاندہ ہوں گے ۔ جیسا مالیاتی بحران کے وقت ہوا تھا ، کئی بے قصور ملک بھی اس کا شکار ہوں گے ۔ان سے امریکہ کے اس بیان کے بارے میں پوچھا گیا تھا جس میں الزام لگایا تھا کہ چین جان بوجھ کر اپنی کرنسی کو کمزور ہونے دے رہا ہے ۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ بے قصور ملک وہ ہیں جو راست طورپر کاروباری جنگ میں شامل نہیں ہیں۔ اس کے بجائے وہ کہیں سپلائی سیریز کا حصہ ہیں تو کہیں ان ممالک کو خام مال کی سپلائی کرنے والے ہیں جو کاروباری جنگ کے حق میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT