Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / کاویری تنازعہ کا چار ہفتوں میں فیصلہ

کاویری تنازعہ کا چار ہفتوں میں فیصلہ

نئی دہلی۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج اشارہ دیا کہ وہ ٹاملناڈو اور کرناٹک کے درمیان دریائے کاویری کے پانی کی تقسیم کے کئی دہے قدیم تنازعہ کے بارے میں اپنا فیصلہ اندرون ایک ماہ کردے گی اور کہا کہ زائد از دو دہوں کے دوران اس بارے میں بہت کچھ الجھن پیدا کی جاچکی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ کاویری طاس سے متعلق معاملہ کو کسی بھی فورم میں چھیڑا جاسکتا ہے لیکن ایسا چار ہفتوں میں اس کافیصلہ سنائے جانے کے بعد ہی ہونا چاہئے۔ فاضل عدالت کی تین ججوں کی بنچ نے کرناٹک، ٹاملناڈو اور کیرالا کی اپیلوں پر اپنا فیصلہ 20 ستمبر 2017ء کو محفوظ کیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT