Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / کاویری مسئلہ، احتجاج میں شدت پیدا کرنے ٹامل تنظیم کا انتباہ

کاویری مسئلہ، احتجاج میں شدت پیدا کرنے ٹامل تنظیم کا انتباہ

چینائی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کے بعد گزشتہ ہفتہ کاویری مسئلہ کے پس منظر میں ایک ٹامل حامی تنظیم ٹی وی کے نے آج انتباہ دیا کہ اس کے احتجاج میں شدت پیدا کردی جائے گی۔ مرینا پر بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ صدر ٹی وی کے ٹی ویل مروگن نے انتباہ دیا کہ المونیم کمپنی کو جس کے مالک ویدانت ریسورسس اور جنوری ریلوے ہیں۔ سربراہی آب میں خلل اندازی پیدا کی جائے گی۔ تنظیم کے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے مرکز پر دبائو ڈالا جائے گا کہ کاویری انتظامی بورڈ تشکیل دیا جائے۔ ویدانتا ریسورسس ٹوٹی کورین ضلع میں اسٹیریلائٹ کاپر کمپنی کا بھی مہتمم ہے۔ مقامی افراد اس کارخانے کو صحت کے اندیشوں کے حوالے سے بند کردینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویل مروگن نے کہا کہ کاویری احتجاجی مظاہروں کے ایک حصہ کے طور پر ٹی وی کے نے منصوبہ بنایا ہے کہ احتجاجی مظاہرے مرینا ساحل پر بھی منعقد کیے جائیں۔ بشرطیکہ اس کی عدالت اور پولیس کی جانب سے اجازت حاصل ہوجائے۔ گزشتہ سال مارچ میں پرہجوم گلی کٹو کی تائید میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے جو بعد میں پرتشدد ہوگئے۔ چنانچہ پولیس نے کسی بھی قسم کے احتجاج یا احتجاجی مظاہروں پر امتناع عائد کردیا۔ فی الحال کاشتکاروں کے قائد پی ایاکرنو کی درخواست مدراس ہائی کورٹ میں زیر غور ہے اور اس کے بعد مقامی پولیس بھوک ہڑتال 90 دن تک مرینا ساحل پر کرنے کی اجازت دے گی۔

TOPPOPULARRECENT