Friday , November 24 2017
Home / سیاسیات / کاویری مسئلہ پر غور کرنے ٹاملناڈو اسمبلی سیشن کا مطالبہ

کاویری مسئلہ پر غور کرنے ٹاملناڈو اسمبلی سیشن کا مطالبہ

کرناٹک میں خصوصی سیشن کی طلبی پر ڈی ایم کے سربراہ کا بیان
چینائی 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کی اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے نے آج ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ کاویری مسئلہ پر غور و حوض کرنے کے لئے ٹاملناڈو اسمبلی کا سیشن طلب کرے۔ کرناٹک نے بھی اپنی اسمبلی کا خصوصی سیشن طلب کیا ہے۔ اس سیشن میں چیف منسٹر کرناٹک کاویری کے پانی کو ٹاملناڈو کے لئے چھوڑنے یا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرنے کے لئے ارکان کی رائے حاصل کرنے والے ہیں۔ کل سے شروع ہونے والے کرناٹک اسمبلی کے خصوصی سیشن کے خطوط پر ٹاملناڈو اسمبلی کا سیشن طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈی ایم کے صدر کروناندھی نے ایک بیان میں کہاکہ اس طرح کے سیشن سے ہم کو بھی آئندہ کے لائحہ عمل کو قطعیت دینے میں مدد ملے گی۔ کرناٹک نے ٹاملناڈو کو پانی چھوڑنے کا فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔ 20 ستمبر کو سپریم کورٹ نے کرناٹک کو ہدایت دی تھی کہ وہ ٹاملناڈو کو 600 کیوزکس کاویری ندی کا پانی چھوڑے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے کرناٹک سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ کاویری مینجمنٹ بورڈ تشکیل دے۔ کل ہی حکومت کرناٹک نے کاویری ندی کا پانی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ کروناندھی نے کہاکہ ٹاملناڈو میں بھی اسمبلی سیشن طلب کرکے ارکان کی رائے حاصل کی جانی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT