Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / کاویری مسئلہ پر ٹاملناڈو سپریم کورٹ سے رجوع ہوگا

کاویری مسئلہ پر ٹاملناڈو سپریم کورٹ سے رجوع ہوگا

چینائی۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ٹاملناڈو کاویری مینجمنٹ بورڈ (سی ایم بی) کی تشکیل کے مسئلہ پر سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی، ریاستی وزیر سمکیات ڈی جئے کمار نے آج یہ بات کہی۔ فاضل عدالت نے ریاست کی جانب سے داخل کی جانے والی پٹیشن کی نوعیت کے بارے میں پوچھنے پر ریاستی وزیر نے مدورائی میں میڈیا والوں کو بتایا کہ ان تمام نکات پر قانونی ماہرین کے ساتھ غوروخوض کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر کے پلانی سوامی نے گزشتہ روز یہاں اپنے سینئر کابینی رفقاء بشمول ڈپٹی چیف منسٹر او پنیرسلوم اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ یہاں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اس ضمن میں اختیار کئے جانے والے قانونی اقدامات پر تبادلۂ خیال کیاتھا ۔ جمعرات کی میٹنگ کا پس منظر یہ رہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مرکز کو کاویری تنازعہ کے بارے میں کوئی اسکام وضع کرنے کیلئے دی گئی چھ ہفتے کی مہلت ختم ہوگئی ۔ ٹاملناڈو کا موقف یہ ہے کہ مرکز سی ایم بی اور کاویری واٹر ریگولیٹری کمیٹی کی تشکیل کرے ۔ اس سلسلے میں فاضل عدالت کا جو فیصلہ آیا اُس کی تاریخ 29 ہے اور وہیں سے اندرون چھ ہفتے سی ایم بی اور سی ڈبلیو آر سی کی تشکیل ہوجانا چاہئے ۔ سپریم کورٹ نے 16 فبروری کو اپنا فیصلہ سنایا تھا جبکہ ٹاملناڈو اور کرناٹک کے درمیان یہ پیچیدہ مسئلہ برسہا برس سے جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT