Wednesday , May 23 2018
Home / سیاسیات / کاویری معاملہ پر راجیہ سبھا کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی

کاویری معاملہ پر راجیہ سبھا کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی

نئی دہلی، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کو خصوصی درجہ دینے اور کاویری بورڈ کی تشکیل کے مطالبے کے ساتھ مودی حکومت کی حلیف پارٹی تیلگو دیشم اور اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے آج مسلسل آٹھویں دن راجیہ سبھا کی کاروائی نہیں چل پائی اور اسے کل تک کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔ اس طرح بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلہ میں ابھی تک ایک دن بھی قانون سازی کا کوئی کام نہیں ہوسکا۔صبح ایوان کی کاروائی کے آغاز میں مشہور زمانہ سائنس داں اسٹیفن ہاکنگ اور ایک سابق رکن وی پی ایم سوامی کو تعزیت پیش کی گئی۔ اس کے بعد ارکان کے ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے ایوان کی کاروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔

TOPPOPULARRECENT