Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / کاویری پانی کے مسئلہ پر کرناٹک آر ٹی سی بس کا گھیراؤ

کاویری پانی کے مسئلہ پر کرناٹک آر ٹی سی بس کا گھیراؤ

ایروڈے ( تاملناڈو ) ۔ 8 ۔ ستمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : دریائے کاویری سے پانی کی سربراہی کے مطالبہ پر تامل منیلا کانگریس کے کارکنوں نے آج یہاں بس اسٹانڈ پر میسور سے آنے والی کرناٹک آر ٹی سی بس کو کچھ دیر کے لیے روک دیا ۔ بس پر چسپاں ایک پمفلٹ میں حکومت کرناٹک سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ اپنے ریزروائرس سے دریائے کاویری کے لیے فی الفور پانی جاری کرے تاکہ ٹاملناڈو میں آبپاشی ضروریات کی تکمیل کی جاسکے ۔ مختصر احتجاج کے بعد انہوں نے بس کو جانے کی اجازت دیدی جو کہ میسور سے یہاں آئی تھی ۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس کے وہاں پہنچنے سے قبل ہی ٹی ایم سی کارکن منتشر ہوگئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT