Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / کاٹجو نے بے بنیاد الزامات عائد کئے : ڈی ایم کے

کاٹجو نے بے بنیاد الزامات عائد کئے : ڈی ایم کے

چینائی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹاملناڈو کے سابق جج پر یو پی اے دورِ حکومت میں کرپشن کے الزامات ہونے کے باوجود اُن کو سیاسی اثر و رسوخ کے تحت توسیع دینے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ ڈی ایم کے پارٹی ترجمان ٹی کے ایس ایلانگوون نے کہا کہ پارٹی

چینائی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ڈی ایم کے نے آج سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹاملناڈو کے سابق جج پر یو پی اے دورِ حکومت میں کرپشن کے الزامات ہونے کے باوجود اُن کو سیاسی اثر و رسوخ کے تحت توسیع دینے کے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔ ڈی ایم کے پارٹی ترجمان ٹی کے ایس ایلانگوون نے کہا کہ پارٹی چاہتی ہے کہ اُن کے وحشیانہ اور بے بنیاد الزامات کو نظرانداز کردیا جائے اور الزام عائد کیا کہ ایسے الزامات کے پس پردہ ’’مفاداتِ حاصلہ‘‘ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صدر پارٹی ایم کروناندھی کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے اور پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جاچکا ہے۔ پارٹی سربراہ نے پارٹی میں داخلی طور پر اس معاملے پر مشاورت کی تھی اور فیصلہ کیا تھا کہ ضروری کارروائی کی جائے۔ مناسب اقدام ان کی جانب سے کیا جائے گا۔ کاٹجو نے الزام عائد کیا ہے کہ ہندوستان کے تین چیف جسٹسوں نے یو پی اے دورِ حکومت میں نامناسب سمجھوتے کرتے ہوئے ٹاملناڈو کے ایک جج کو جس پر کرپشن کے الزامات تھے ، میعاد میں توسیع دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT