Sunday , June 24 2018
Home / خواتین کا صفحہ / کاٹن، لان کے دیدہ زیب پرنٹ اور کلر ڈریس

کاٹن، لان کے دیدہ زیب پرنٹ اور کلر ڈریس

گرمیوں کے آغاز سے ہی نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے پہناوے میں بھی تبدیلی شروع ہوجاتی ہے۔گرم موسم میں زیادہ تر خواتین کاٹن اور لان کے کپڑے پہننا پسند کرتی ہیں ۔ آج کل مارکٹس میں لان اور کاٹن کے جدید اور دیدہ زیب ڈیزائنس رکھے گئے ہیں جو خواتین میں بے حد مقبول ہیں۔ شادی بیاہ اور تقریبات میں بھی خواتین کیلئے لباس، جیولری کا معاملہ نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ موقع کی مناسبت سے لباس اور جیولری کا انتخاب خواتین کا فل ٹائم مسئلہ کہلاتا ہے۔ کیونکہ وہ خواتین جو عام طور پر بہت زیادہ سادہ رہنے کی کوشش کرتی ہیں تقریبات اور تہواروں کے موقع میں شرکت کے لئے انہیں بھی تھوڑا سوچنا ضرور پڑتا ہے۔ لباس ایسا جسے دیکھنے والے پسند کریں

اور آپ کے ذوق کی داد دیں۔ خوبصورت لباس اور خوبصورت نظر آنا ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے اس لئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ آج کی خواتین کی پسند کیا ہے۔ اس لئے خواتین کی پسند اور فیشن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تہواروں اور تقریبات کی مناسبت سے ہلکے پھلکے دیدہ زیب رنگوں کے امتزاج سے لیکر جدید فیشن والے ملبوسات کے بہترین انتخاب مارکٹ میں دستیاب رہتے ہیں۔ لان دیدہ زیب کلر جن میں روز، اسکائی بلیو اور پنک کلر کے کاٹن، جدید فیشن کے مہنگے ملبوسات خواتین کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔ کالے رنگ کی ایمبرائیڈری والے شلوار سوٹ، دوپٹے، قمیص کا بھی کلکشن بازار میں دستیاب رہتا ہے جو آپ کی شخصیت کو باوقار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گرمیوں کے شروع ہوتے ہی مارکٹس میں کاٹن کے دیدہ زیب پرنٹ اور ہر ورائٹی اور کلر ڈریس مارکٹ میں آجاتے ہیں لیکن موسم کی مناسبت سے صرف کپڑا خرید لینا ہی کمال نہیں ہوتا بلکہ اصل کمال اور مہارت کپڑے کے انتخاب کے بعد خواتین کی شخصیت اور جدید فیشن کو دھیان میں رکھتے ہوئے ملبوسات کو تیار کرنا ہوتا ہے تاکہ ان کا انتخاب دیکھنے والے کو متاثر کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT