Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / کاٹچ کے کے آر اسسٹنٹ کوچ نامزد

کاٹچ کے کے آر اسسٹنٹ کوچ نامزد

کولکاتا ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چمپینس کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے آج سائمن کاٹچ کوانڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے آنے والے نویں سیزن کیلئے اپنا نیا اسسٹنٹ کوچ نامزد کیا ہے۔ سابق آسٹریلیائی اوپنر کو ژاک کالیس کی اعانت کرتے ہوئے دیکھا جائے گا، جن کا حال میں ہیڈ کوچ کے طور پر اعلان کیا جاچکا ہے۔ کاٹچ کی سپورٹ اسٹاف میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کالیس نے کہا: ’’سائمن کو میری مینجمنٹ ٹیم میں پانا بہت اچھی بات ہے۔ میں نے ان کے خلاف کئی مقابلے کھیلے اور کھیل کی بابت ان کا فہم بہت اچھا ہے۔ وہ بڑا اثاثہ ہیں اور میں واقعی منتظر ہوں کہ اُن کے اور بقیہ ٹیم کے ساتھ منصوبے تیار کرتے ہوئے کے کے آر کو 2016ء میں ایک اور ٹائٹل جیتنے میں مدد کروں۔‘‘56 ٹسٹ میچز کے تجربہ کار کاٹچ آسٹریلیا اور پرتھ اسکارچرز کیلئے اننگز کا آغاز کرتے تھے اور مفید لیفٹ آرم بولر بھی رہے۔

TOPPOPULARRECENT