Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / کاٹے دھن علاقہ کے مکان سے نعش برآمد

کاٹے دھن علاقہ کے مکان سے نعش برآمد

حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس نے ایک کمرے میں ایک شخص کی مشتبہ نعش کو برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق آج مقامی افراد کی شکایت پر پولیس نے کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ جہانگیر جو جے سی بی مشین کا ہلپر تھا ۔ کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا ۔ جہانگیر کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے ۔ یہ نوجوان گذشتہ 2 دنوں سے اچانک غائب ہوچکا تھا ۔ آج اس کے کمرے سے بدبو محسوس کرنے کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے دو دن قبل ہی پھانسی لیکر خودکشی کرلی ہوگی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT