Saturday , July 21 2018
Home / شہر کی خبریں / کاٹے دھن میں آتشزدگی واقعات کو روکنے مستقل اقدام ضروری

کاٹے دھن میں آتشزدگی واقعات کو روکنے مستقل اقدام ضروری

سالانہ 30 آگ کے واقعات ، اطراف و اکناف میں مقیم افراد خوفزدہ
حیدرآباد ۔ /3 اپریل (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ کاٹے دان میں سینکڑوں چھوٹی بڑی فیکٹریاں واقع ہیں جہاں ایک اندازے کے مطابق سالانہ 30 آگ کے حادثات وقوع پذیر ہوتے ہیں ۔ مگر انتظامیہ حادثات کے وقت صرف معمولی کارروائی کے علاوہ مستقل اقدامات نہیں کررہا ہے اور جب کبھی بھی اس مقام پر آگ کے حادثات ہوتے ہیں قریبی کالونیوں اور بستیوں میں قیام پذیر عوام ڈر و خوف سے دیگر علاقوں کو منتقل ہونے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ واضح ہو کہ چار سال قبل تک راجندر نگر سرکل میں آتش فرو مرکز نہیں تھا اور بارہا عوامی نمائندگی کے بعد اس سرکل میں آتش فرو (فائر اسٹیشن قائم کیا گیا جبکہ عوام کا مطالبہ ہے کہ فائر اسٹیشن علاقہ کاٹے دان میں قائم کیا جائے کیونکہ یہ علاقہ چھوٹی بڑی فیکٹریوں سے بھرا ہوا ہے ۔ جہاں کبھی بھی کسی بھی وقت آگ کے حادثات رونما ہوسکتے ہیں اور دکھ پر دمبل کے مانند ان تمام فیکٹریوں میں آگ کے حادثات سے نمٹنے کے راست انتظامات بھی نہیں ہیں اور خاص کر موسم گرما میں ہمیشہ حادثات کے خدشات لاحق رہتے ہیں ۔ علاقہ کاٹے دان میں کم و بیش 1382 چھوٹی بڑی فیکٹریاں واقع ہیں جن میں تقریباً روزانہ 60 ہزار افراد کام کرتے ہیں اور اتنا ہی نہیں بلکہ اس علاقے میں کئی تعلیمی ادارے اور مذہبی عمارتیں بھی ہیں اور یہ علاقہ کافی تنگ دامنی کا شکار ہے جہاں فیکٹریوں کے علاوہ بڑے بڑے گودام بھی ہیں اگر اس علاقہ میں آگ کے حادثات ہو تو کافی بھاری مقدار میں نقصان ہوسکتا ہے اور ماضی میں یہاں ہونے والے آگ کے حادثات میں کئی افراد جل کر راکھ بن گئے ہیں ۔ لہذا مقامی عوام کا مطالبہ ہے کہ سخت ترین گرمیاں ہونے کی وجہ سے اس علاقہ میں محکمہ فائر کی جانب سے فائر اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT