Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / کاٹے دھن میں رہزن‘ فیکٹری کا کیشر 11.45 لاکھ روپئے سے محروم

کاٹے دھن میں رہزن‘ فیکٹری کا کیشر 11.45 لاکھ روپئے سے محروم

حیدرآباد 16 اگست(سیاست نیوز)  کاٹے دھن صنعتی علاقہ میں پیش آئے سنسنی خیز رہزنی کی واردات میں بسکٹ کمپنی کے کیشئر سے 11 لاکھ 45 ہزار نقد رقم لوٹ لی گئی ۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ 36 سالہ سریکانت بسکٹ اور چاکلیٹ تیارکرنے والی کمپنی پاہل فوڈس اکزم لمیٹیڈ کا کیشئر ہے آج صبح اسی علاقہ میں واقع انکت فوڈس پرائیویٹ لمیٹیڈ سے 11 لاکھ 45 ہزار روپئے نقد رقم سے لدا بیاگ اپنی موٹر سائیکل پر پاہل فوڈس کو منتقل کررہا تھا کہ اچانک کمپنی کے قریب دو نامعلوم موٹر سیکل سوار نمودار ہوئے اور اس سے بات کرنے کے بہانے آنکھ میں مرچی پاوڈر چھڑک کر اس کے قبضہ سے بیاگ لیکر فرار ہوگئے ۔ سریکانت نے نقد رقم چھین لینے والے رہزنوں کا تعاقب کیا اور مدد کیلئے چیخ و پکار کی لیکن رہزن وہاں سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے ۔ اس سلسلہ میں ربط پیدا کئے جانے پر انسپکٹر مائیلاردیو پلی پولیس اسٹیشن مسٹر ایس وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ سریکانت نے پولیس کو یہ بتایا ہے کہ جملہ 4 رہزن اس واردات میں ملوث ہیں جو دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے رہزنوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT