Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / کاٹے دھن کی فیکٹری میں ری ایکٹر پھٹپڑا‘ ایک شخص ہلاک

کاٹے دھن کی فیکٹری میں ری ایکٹر پھٹپڑا‘ ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 25 ستمبر ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی صنعتی علاقہ میں ری ایکٹر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس میلاردیو پلی کے مطابق کاٹے دھن کے صنعتی علاقہ میں آج صبح یہ واقعہ پیش آیا ۔ ہلاک شخص اس کمپنی کا مزدور تھا جو ری ایکٹر کے قریب کام کررہا تھا ۔ پولیس کے مطابق ری ایکٹر کا دھماکہ ایک چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنی میں پیش آیا جہاں کام کرنے والے مزدوروں کیلئے کمپنی انتظامیہ کی جانب سے کوئی احتیاطی آلات اور تدابیر اختیار نہیں کی جارہی تھیں پولیس نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT