Wednesday , January 16 2019

کاپرا کے کانگریس کارکنوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے ملاقات پر پارٹی کھنڈوا سے استقبال
حیدرآباد۔18ڈسمبر(سیاست نیوز)اوپل اسمبلی حلقہ کے کاپرا سے تعلق رکھنے والے کانگریسی کارکنوں نے آج ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی سے ملاقات کر کے ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیار کرلی ۔ کانگریس پارٹی کاپرا میناریٹی سل کے منڈل صدر محبوب شریف کے بشمول سینکڑوں کارکن شامل تھے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی کے کاپرا انچارج خواجہ بدر الدین بھی موجودتھے۔جناب محمد محمودعلی نے کارکنوں کو پارٹی کھنڈوا پہناکر استقبال کیا اور کہاکہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے لوگ متاثر ہو کر ٹی آر ایس پارٹی میںشمولیت اختیار کررہے ہیں۔ آج ریاست میںکوئی متبادل سیاسی پارٹی نہیںہے ۔ٹی آر ایس پارٹی جب سے تلنگانہ میںبرسراقتدار آئی ہے تب سے عوامی مسائل کی یکسوئی جنگی خطوط پر کی جارہی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کی زیرقیادت حکومت کی وجہہ سے ریاست کے تمام طبقات خوشحال زندگی گذار رہے ہیں۔ جہاں پر دلتوں اورپچھڑوں کے لئے بے شمار فلاحی اسکیمات کا اعلان کیاجارہا ہے وہیں پر اقلیتی طبقات بالخصوص مسلمانوں کو ہرشعبہ حیات میںنمائندگی کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ اقتدار میںآنے سے قبل ہی چیف منسٹر نے سنہرے تلنگانہ کا جو خواب دیکھاتھا اس کو چار سال کے قلیل عرصہ میںعملی جامہ پہنایاگیا ہے ۔تلنگانہ میں مسلمانوں کے ماضی کا احیاء عمل میںلانے کاکام چیف منسٹر کی زیرقیادت حکومت ہی نے کیاہے جس کی وجہہ سے آج مسلمانو ں کو ٹی آر ایس پارٹی پر سب سے زیادہ بھروسہ ہے۔ جنا ب محمد محمودعلی نے پارٹی میںشامل ہونے والے لوگوں سے کہاکہ وہ گھر گھر جائیںاور عوام کے اندر حکومت کی فلاحی اسکیمات کے متعلق شعور بیداری مہم چلائیں اور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو اس سے مستفید کرنے کاکام کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT