Saturday , January 19 2019

کاپو برادری کو تحفظات سے بی سی طبقہ پر اثر نہیں ہوگا ‘ رام کرشنوڈو

کاکناڈا ( اے پی ) 12 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو نے آج کہا کہ کاپو برادری کو مجوزہ تحفظات سے بی سی طبقات کے مفادات متاثر نہیں ہونگے جنہیں فی الحال تحفظات مل رہے ہیں۔ جاریہ مہینے کے اوائل میں اے پی اسمبلی میں ایک قانون منظور کرتے ہوئے کاپو برادری کو سرکاری ملازمتوں او ر تعلیمی اداروں میں پانچ فیصد تحفظات فراہم کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ حکومت نے اس برادری کو پسماندہ طبقات میں شامل کیا ہے اور ان کیلئے علیحدہ ایف زمرہ اختیار کیا جائیگا۔رام کرشنوڈو نے کہا کہ کاپو برادری کو تحفظات ایک علیحدہ زمرہ میں پیش کئے جائیں گے اور اس سے بی سی طبقہ کے مفادات متاثر نہیں ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT