Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کاپو طبقہ کے لیڈر پدمنابھم کی بھوک ہڑتال ختم

کاپو طبقہ کے لیڈر پدمنابھم کی بھوک ہڑتال ختم

راجمندری۔/22جون، ( این ایس ایس ) کاپو طبقہ کے لیڈر ایم پدمنابھم نے آج اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔انہوں نے پولیس پر ان کے اور ارکان خاندان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرنے ناشائستہ الفاظ کے استعمال کا الزام عائد کیا۔ پدمنابھم جو کافی کمزور اور نحیف نظر آرہے تھے کہا کہ ان کی ہڑتال کے پہلے دن پولیس زبردستی ان کے گھر میں گھس آئی۔ یہی نہیں بلکہ اس نے دروازوں کو نقصان پہنچا کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے ان کی اہلیہ، بہو اور دیگر ارکان خاندان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے کاپو طبقہ کے بارے میں جو وعدے کئے گئے تھے ان کے بارے میں پوچھنا بھی جرم ہے؟۔ انہوں نے پولیس کے ظلم کی سخت مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT