Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کاپو لیڈر مدرا گڑا پدمنابھم کی بھوک ہڑتال چھٹے دن بھی جاری

کاپو لیڈر مدرا گڑا پدمنابھم کی بھوک ہڑتال چھٹے دن بھی جاری

راجہ مہیندراورم ۔ 14 ۔ جون : (سیاست نیوز ) : کاپو طبقہ کو ریزرویشن کا مطالبہ کرتے ہوئے آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع کے تونی میں کئے گئے تشدد کیلئے ذمہ دار افراد کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کرنے والے اس طبقہ کے لیڈر اور سابق وزیر مدرا گڑا پدمنابھم کی راجہ مہیندرا ورم کے سرکاری اسپتال میں بھوک ہڑتال چھٹے دن بھی جاری رہی ۔ سرکاری ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ مسلسل بھوک ہڑتال سے ان کے دل اور گردوں پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ چھ ڈاکٹرس کی ٹیم ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ علاج کروانے سے انکار کرتے ہوئے کسی بھی طرح کا تعاون نہیں کررہے ہیں وہ صرف پانی کا استعمال کررہے ہیں ۔ اسی دوران حکومت نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی ان سے اپیل کی تاہم انہوں نے اس اپیل کو نظر انداز کردیا ۔ ان کے رشتہ داروں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت خراب ہوسکتی ہے ۔ ان کی گرفتاری اور سرکاری اسپتال منتقلی پر کوناسیما میں کاپو طبقہ کے لیڈروں نے احتجاج کیا جس کے بعد دفعہ144 نافذ کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT