Thursday , April 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کاچیگوڑہ میں دو گروپس میں تصادم سے دہشت

کاچیگوڑہ میں دو گروپس میں تصادم سے دہشت

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ علاقہ میں آج دو گروپس کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں علاقہ دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا تھا اور عوام خوف زدہ ہوگئے تھے۔ گاڑی کی ٹکر کے معمولی واقعہ میں آج ایک گروپ دوسرے گروپ سے متصادم ہوگیا اور پولیس نے دو گروپس کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے بموجب وینکٹیشور نگر کے ساکن ناگیش کی گاڑی کی ٹکر، اسی علاقہ کے ساکن بھیمیش سے ہوئی اور اس معمولی سے واقعہ میں دونوں کے درمیان کل بحث و تکرار بھی ہوئی تھی۔ بھیمیش نے اپنے ایک ساتھی سائی کرشنا کو فون کرکے ناگیش کو دوبارہ انتباہ دیا تھا اور اس واقعہ کا پتہ چلنے پر ناگیش کے دونوں بہنوئی تفصیلات سے واقف ہونے کیلئے اس کے مکان پہونچے اور بعدازاں بھیمیش کو طلب کیا۔ جہاں پر ہلکی سی ہاتھا پائی ہوئی۔ بھیمیش نے ناگیش اور اس کے رشتہ داروں کی جانب سے زدوکوب کئے جانے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ناگیش کے مکان پہنچے جہاں دونوں گروپس آپس میں جھگڑ پڑے۔ کچھ ہی دیر میں وینکٹیشورا نگر میں حالات کشیدہ ہوگئے اور دونوں گروپس متصادم ہونے کے نتیجہ میں عوام میں خوف و بے چینی پیدا ہوگئی۔ کاچی گوڑہ پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر دونوں گروپس کے ارکان کو منتشر کیا اور بعض افراد کو حراست میں لیا۔

TOPPOPULARRECENT