Tuesday , December 18 2018

کاچیگوڑہ میں عادی سارق گرفتار

حیدرآباد۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) کاچی گوڑہ پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے سرقہ کا معمہ اندرون چوبیس گھنٹے حل کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ جگدیپ وجئے کمار عرف وجو ساکن بیگم بازار 1997ء سے سرقے کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ وہ ، علاقہ نلہ کنٹہ، عنبرپیٹ، کاچی گوڑہ، گوپال پورم، شاہ عنایت گنج اور دیگر علاقوں میں 17 سے زائد سرقے کی سنگین وارداتیں میں ملوث تھا۔ 2014ء میں اسے نلہ کنٹہ پولیس نے گرفتار کیا اور بعدازاں اسے جیل بھیج دیا تھا۔ جیل سے رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرقوں میں ملوث ہوگیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضہ سے 60 ہزار روپئے مالیتی مسروقہ اشیاء برآمد کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT