Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کو دو نامعلوم نعشیں برآمد

کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کو دو نامعلوم نعشیں برآمد

حیدرآباد۔/13اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے دو نامعلوم نعشوں کو برآمد کرلیا ہے۔ ایک ٹرین کے کوچ سے جبکہ دوسری ٹرین کی پٹریوں سے برآمد کی گئی۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق ایک 75سالہ نامعلوم خاتون کی نعش کو ریلوے پولیس نے ٹرین کے کوچ سے برآمد کرلیا۔ عمدہ نگر اور فلک نما کے علاقہ میں ریلوے پولیس نے یہ کارروائی انجام دی۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں ایک 30سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ۔ عمدہ نگر کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT