Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / کاکتیہ میگا ٹکسٹائل پارک ، کے سی آر کل سنگ بنیاد رکھیں گے

کاکتیہ میگا ٹکسٹائل پارک ، کے سی آر کل سنگ بنیاد رکھیں گے

 

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اتوار 22 اکٹوبر کو ورنگل میں کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ جس میں ساؤتھ کوریا کی ینگ ون کمپنی تقریباً 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔ جس سے راست اور بالواسطہ جملہ 66 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ ریاستی وزیر صنعت کے ٹی آر نے آج بیگم پیٹ کیمپ آفس پر اعلی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک کے سنگ بنیاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں محکمہ صنعت کے پرنسپل سکریٹری جیش رنجن کے علاوہ دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی ۔ عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ضلع ورنگل کے شیام پیٹ اور چنتاپلی کے مواضعات کی 2000 ایکر اراضی پر ملک کا سب سے بڑا ٹیکسٹائل پارک قائم کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ۔ جس کا چیف منسٹر کے سی آر 22 اکٹوبر کو سنگ بنیاد رکھیں گے اور ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سائبر ٹو فیشن کے طرز پر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔ ریاست میں جہاں معیاری کپاس کی کاشت ہوتی ہے وہیں ٹیکسائل صنعت قائم کی جارہی ہے ۔ اس پارک میں ملبوسات کی تیاری کیلئے پلگ اینڈ پلے فیاکٹری کے شیڈس بھی قائم کئے جارہے ہیں ۔ عصری تقاضوں سے لیس ٹسٹنگ لیباریٹری کے ساتھ پارک میں زیرو لکویڈ ڈسچارج سسٹم پر عمل کیا جارہا ہے ۔

جس سے آلودگی کے مسئلہ پر بڑی حد تک قابو پایا جائے گا ۔ اس میگا ٹیکسٹائل پارک کے قریب مستقبل میں آوٹر رنگ روڈ کے ساتھ ایک ائیر اسٹرپ کو بھی دستیاب رکھا جارہا ہے ۔ ریاستی وزیر صنعت نے کہا کہ کاکتیہ ٹیکسٹائل پارک میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے ملک و بیرون ممالک کی کئی کمپنیاں اپنی دلچسپی دکھا رہی ہے ۔ساؤتھ کوریا کی ’’ ینگ ون ‘‘ کمپنی نے تقریباً 1000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ اس کے علاوہ مزید 2 کمپنیاں 3000 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے میں اپنی دلچسپی دکھا رہی ہیں ۔ ساتھ ہی سوریہ ونشی ، سریناد ، سوریہ ادئے اسپینگ ملز ، شیوانی گروپس ، گننی فلامنیش ، سویمور گروپ ، ویل اسیپن گروپ ، گوکل داس ایمجس ، نندن ڈینم ، شاپرس اسٹاپ ، چیریپال جیسی کمپنیاں روزِ اولسے فہرست میں شامل ہیں ۔ ان کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے راست طور پر 22 ہزار اور بالواسطہ 44 ہزار جملہ 66 ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ کاکتیہ ٹکسٹائل پارک کیلئے تلنگانہ کے دوسرے مقامات پر تقریباً 400 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری پر ترقیاتی و تعمیری کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔ جس کو بعد میں 2000 ایکر اراضی تک توسیع دی جائے گی ۔

 

جعلی جاب آفرس کے خلاف انتباہ
حیدرآباد /20 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے ریجنل آفس نے آج یہاں کہا کہ اس کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض مشتبہ عناصر کارپوریشن کی طرف سے تقررات کے جعلی اور غیر قانونی مکتوبات جاری کر رہے ہیں ۔ ریجنل آفس نے عوام کو اس طرح کے عناصر سے چوکنا رہنے اور ان کا شکار نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے بیان کیا کہ ایک شخص کو اس ضمن میں پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جو متوقع امیدواروں کو جعلی مکتوبات تقرر جاری کر رہا تھا ۔ ایسی سربرمی کا پتہ چلنے پر مقامی پولیس سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT