Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / کاکتیہ میگا ٹکسٹائیل پارک کے قائم کئے جانے سے لاکھوں افراد کو روزگارکی فراہمی ، مولانا یوسف زاہد صدر نشین کھادی ڈپارٹمنٹ کا بیان

کاکتیہ میگا ٹکسٹائیل پارک کے قائم کئے جانے سے لاکھوں افراد کو روزگارکی فراہمی ، مولانا یوسف زاہد صدر نشین کھادی ڈپارٹمنٹ کا بیان

حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ کے علاقے میں سب سے بڑا میگا ٹکسٹائیل پارک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ کاکتیہ میگا ٹکسٹائیل پارک قائم کیے جانے سے لاکھوں افراد کو روزگار مہیا کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار صدر نشین کھادی ڈپارٹمنٹ مولانا یوسف زاہد نے کیا۔ نامہ نگار سیاست شاہنواز بیگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر ورنگل میں واقع اعظم جاہی مل کو کانگریس کے اقتدار کے دور میں ہی بند کردیا گیا تھا ۔ دراصل اسی مل میں مسلم ملازمین کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اس مل کو بند کردیا گیا تھا ۔ جس سے بے شمار غریب افراد بے روزگار اور بے گھر ہوچکے ہیں ۔ اس پسماندہ ارکان خاندان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ آج انہی خاندانوں کی فلاح و بہبودی کے لیے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ایک عظیم الشان پیمانے پر کاکتیہ میگا ٹکسٹائیل پارک کی سنگ بنیاد رکھا ۔ جسے جلد ہی عملی شکل دیا جائے گا ۔ جس سے لاکھوں افراد کو روزگار حاصل ہوگا ۔ ضلع ورنگل میں کپاس کی وسیع پیمانے پر کھیتی ہونے پر چیف منسٹر نے اسی علاقے میں ہی ٹکسٹائیل پارک کے قیام کا فیصلہ کیا ۔ کپڑوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء سے متعلق بہت سارے کاروبار بھی یہاں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد جو روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک گئے ہوتے ہیں وہ بھی اس پارک کے افتتاح کے بعد یہاں واپس آجائیں گے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ورنگل کے عوام کے لیے ایک تاریخی ساز فیصلہ کرتے ہوئے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس سے ٹی آر ایس کو مستقبل میں بھی اچھے نتائج حاصل ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT