Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کاکتیہ یونیورسٹی ڈگری کورسیس کی% 59 نشستیں خالی

کاکتیہ یونیورسٹی ڈگری کورسیس کی% 59 نشستیں خالی

چوتھے مرحلے کے ویب داخلوں کا اختتام

ورنگل۔ 21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاکتیہ یونیورسٹی کے تحت آنے والے قدیم اضلاع ورنگل، کھمم، عادل آباد میں تعلیمی سال 2017-18 ڈگری کورسیس بی اے، بی کام، بی بی ایم، بی ایس اے، کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کے چوتھے مرحلے کے اختتام کے بعد 41% نشستیں ہی پر ہوچکی ہیں۔ 59% سیٹ خالی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ڈگری کورسیس میں داخلوں کے لئے آن لائن سسٹم رکھا گیا۔ سست رفتار داخلوں کی وجہ سے چار مرحلوں میں داخلوں کا اہتمام کیا گیا۔ آن لائن سرور ڈاؤن رہنے اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مماثل سرٹیفکیٹ کو قبول نہ کرنے کی وجہ سے بھی داخلے بہت ہی کم ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی کے تحت 11 اضلاع کے 292 ڈگری کالجس میں 59% سیٹ خالی ہیں۔ یونیورسٹی کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار 337 سیٹس ہیں جن میں سے 51 ہزار 210 سیٹ کی بھرتی ہوچکی ہے۔ مزید 74 ہزار 127 خالی ہیں۔ پہلی مرتبہ آرٹس اینڈ سائنس کالج صوبیداری میں بھی 43 سیٹ خالی ہیں۔ سرکاری ڈگری کالجس میں بھی 8 ہزار 756 سیٹ خالی ہیں۔ جملہ 13 ہزار 772 سیٹ میں سے 8 ہزار 756 خالی ہیں جبکہ 246 پرائیویٹ ڈگری کالجس میں بھی کئی سیٹ خالی ہیں۔ تلنگانہ حکومت نے جب سے آن لائن داخلوں کا سسٹم شروع کیا ہے جب سے ڈگری کورسیس میں داخلوں کی رفتار سست ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT