Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کاکتیہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کورسیس میں بے قاعدگیاں

کاکتیہ یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کورسیس میں بے قاعدگیاں

انٹرنس میں اعلیٰ نشانات کے باوجود دھاندلیاں ، طلباء کا احتجاج
حیدرآباد 21فروری (یواین آئی ) تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی کاکتیہ یونیورسٹی کے طلبہ نے پی ایچ ڈی کورسس میں داخلوں میں بڑے پیمانہ پر بے قاعدگیوں کا الزام لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔ ان طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نااہل طلبہ کو نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے طلبہ جن کو انٹرنس ٹسٹ میں زائد نشانات حاصل ہوئے ہیں ، اس کو انٹرویومیں کم نشانات دیئے جارہے ہیں جبکہ ایسے طلبہ جن کو انٹرنس ٹسٹ میں کم نشانات حاصل ہورہے ہیں ان کو انٹرویو میں زائد نشانات دیتے ہوئے من مانی طور پر طلبہ کا انتخاب کیا جارہا ہے ۔اس طرح میرٹ آنے والے طلبہ سے شدید ناانصافی کی جارہی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی کے کئی شعبہ جات کی نشستیں مخلوعہ ہیں۔من مانی طریقہ سے نتائج جارے کئے جارہے ہیں اور میرٹ طلبہ سے ناانصافی کی جارہی ہے ۔ان طلبہ نے انتباہ دیا کہ اگر ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی تو وہ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردینگے ۔

TOPPOPULARRECENT