Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / کاکپٹ میں لڑنے والے جیٹ ایئر ویز کے پائلٹ برخاست

کاکپٹ میں لڑنے والے جیٹ ایئر ویز کے پائلٹ برخاست

نئی دہلی۔9 جنوری سیاست ڈاٹ کام) جیٹ ایئر ویز نے گزشتہ ہفتے لندن سے ممبئی آنے والی پرواز میں ساتھی خاتون پائلٹ کوتھپڑ مارنے کے واقعے کے حوالے سے دونوں پائلٹ کو برخاست کر دیا ہے ۔ ایئر لائنز کے ذرائع نے دونوں پائلٹوں کو ہٹانے کی تصدیق کی ہے ۔ اس سال یکم جنوری کو پرواز نمبر 9 ڈبلیو 119 سے پرواز کے دوران ساتھی خاتون پائلٹ کوتھپڑ مار دیا تھا، جس کے بعد وہ روتی ہوئی کاکپٹ سے باہر آ گئی تھی۔ کیبن کے عملے نے اسے سمجھا بجھاکر کاکپٹ میں واپس بھیج دیا لیکن تھوڑی دیر کے بعد وہ کاکپٹ سے باہر آ گئی۔ طیارہ ممبئی میں محفوظ طریقے سے اترا تھا۔ جھگڑا کرنے والے دونوں پائلٹوں کو جہاز کے اترنے کے بعد ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔

 

بدھ مجسمہ کا سرقہ ، دلتوں کا احتجاج
مظفر نگر۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مطفر نگر ضلع کے گاؤں میں گوتم بدھ کا مجسمہ سرقہ کرلیا گیا جس کے بعد دلتوں نے احتجاج کیا۔ مقامی پولیس نے کہا ہے کہ یہ مجسمہ گزشتہ روز گویونا ماجرا سے سرقہ کیا گیا۔ چرتھا وال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جی سی شرما نے کہا کہ جیسے ہی مجسمہ کے سرقہ کی خبر پھیلی، برہم دلت دیہاتیوں نے اُترپردیش کے مغربی علاقہ میں احتجاج شروع کردیا جس پر پولیس نے خاطیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT