Monday , November 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کاکیناڈا گوتمی ایکسپریس کی لنگم پلی سے آمد و رفت

کاکیناڈا گوتمی ایکسپریس کی لنگم پلی سے آمد و رفت

حیدرآباد /4 اپریل ( سیاست نیوز ) کاکیناڈا گوتمی ایکسپریس ٹرین اب لنگم پلی ریلوے اسٹیشن سے چلائی جائے گی ۔ لنگم پلی ریلوے اسٹیشن میں جاری کاموں کا ریلوے ڈی آر ایم امیت وردھن نے جائزہ لیا ۔ جہاں سے دو ٹرینوں کی بہت جلد آمد و رفت شروع ہوگی ۔ کاموں کو بعجلت نمٹنانے پر عہدیداروں اور گتہ داروں کی ستائش کی اور کاموں کی تکمیل پر خوشی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ لنگم پلی سے ٹرینوں کی آمد و رفت کیلئے طویل مدت سے عوامی مطالبہ کیا جارہا تھا اور مستقبل میں مزید ریلوں کو لنگم پلی اسٹیشن سے چلانے کے اقدامات کئے جائیں گے اور لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کافی اہمیت کا حامل ہے اور جس کو مزید ترقی دی جائے گی اور اس دورے میں سینئیر ریلوے انجنئیر پرساد کے علاوہ دیگر عہدیداران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT