Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کا نظام کالج پر جلسہ TRSMA

کا نظام کالج پر جلسہ TRSMA

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ ریکوگنائزڈ اسکول مینجمنٹس اسوسی ایشن کے بانی صدر کے پاپی ریڈی نے کہا کہ وہ 23 جنوری کو 2 بجے دن نظام کالج گراونڈ پر جلسہ عام منعقد کرینگے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاپی ریڈی نے حکومت پر خانگی اسکولوں پر جائیداد ٹیکس عائد کرنے اور پری پرائمری اسکولس کیلئے علحدہ اجازت حاصل کرنے پر اصرار کرنے پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت خانگی اسکولوں میں حکومت کے نصاب پر عمل درآمد کے لیے خانگی اسکول انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ سے پر زور مطالبہ کیا کہ خانگی اسکولوں کو حملوں سے بچائیں ، خانگی اسکولوں میں کام کرنے والوں کو ہیلت کارڈس ، لائف انشورنس فراہم کئے جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT