Wednesday , January 23 2019

کبڈی ورلڈ کپ بھی منسوخ

امرتسر۔20 اکٹوبر( سیاست ڈاٹ کام)  کرکٹ سیریز کے بعد کبڈی ورلڈ کپ بھی منسوخ کر دیا گیا۔انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں اور کرکٹ بورڈ پر حملے کے بعد ہندوستان میں ہونیوالا کبڈی ورلڈ کپ بھی منسوخ کر دیا گیا ، کبڈی ورلڈ کپ 14 تا 28 نومبر  امرتسر میں منعقد ہونا تھا اور پاکستان سمیت گیارہ ممالک کی شرکت متوقع تھی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر  پنجاب سکھبیر سنگھ بادل نے ایونٹ کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کبڈی ورلڈ کپ منسوخ کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے دنیا بھر میں سکھ برادری اپنی مذہبی کتاب گروگرنتھ کی ہندوستان میں بے حرمتی کیخلاف سراپا احتجاج ہے۔ احتجاج کی وجہ سے  پنجاب کے شہروں چندی گڑھ ، جالندھر ، موگا اور بتھنڈا میں سکیورٹی کی صورتحال مخدوش ہو گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT